مال گاڑی شجاع آباد کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
سکندرآباد(نامہ نگار)ملتان سے کراچی جانے والی مال گاڑی شجاع آباد کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی گاڑی کے پریشر پائپ پھٹے گئے ٹرین کی بوگیاں الگ الگ ہوگئیں ریلوے پھاٹک بند کردیاگیاتفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملتان سے کراچی جانیوالی مال گاڑی شجاع آباد ریلوے پھاٹک کے قریب پریشر پائپ پھٹنے سے بڑے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی پریشر پائپ پھٹنے سے مال گاڑی کی بوگیاں الگ الگ ہوگئیں ریلوے پھاٹک بند ہونے سے سینکڑوں افراد کئی گھنٹے تک پھاٹک کے دونوں اطراف پھنسے رہے اور گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی ریلوے انتظامیہ مال گاڑی کی مرمت کے بعد گاڑی کو روانہ کردیا