• news

سینٹ کمیٹیوں کے اجلاسوں  پر تاحکم ثانی پابندی عائد

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )کورونا وبا کی دوسری لہر کو روکنے کے لئے  سینیٹ احتیاطی تدابیر کے تحت سینیٹ کی کمیٹیوں کے اجلاسوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاسوں پرپابندی میں توسیع تیسری بارکی گئی ہے۔سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاسوں پرپہلی پابندی3 نومبرکوعائدکی گئی تھی۔نو نومبر کو سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاس پر پابندی کے فیصلے میں توسیع کی گئی اور اب تاحکم ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ  کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاط واحدراستہ ہے، کورونا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیرپرعمل جاری ہے۔اس سے قبل چیئرمین سینیٹ کی ہدایات پر سیکرٹریٹ کے دفاتر کو3دن کیلئے بند کر دیا گیا تھا اور اس متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر کے ملازمین کو آگاہ کیا گیا۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے  نوٹیفکیشن جاری میں کہا گیا کہ دفاتر کو 6نومبر 2020 تک بندرکھاجائیگا۔سینیٹ سیکرٹریٹ میں دفاترکیاوقات کاربھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔دفاترپیرسے جمعرات صبح10بجے سے دوپہر3 بجے تک کھلے ہوں گے جب کہ جمعہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ10بجے سے1بجے تک کھلارہیگا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے پک اینڈ ڈراپ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ایوان میں مہمانوں کی امدورفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ملازمین کو ماسک اور ہینڈسینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن