• news

ریڈیو فرانس نے ملکہ برطانیہ، ایرانی سپریم لیڈر کی رحلت کی غلط خبر چلا دی

پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس کے سرکاری ریڈیو نے اپنی ویب سائٹ پر برطانیہ کی ملکہ الزبتھ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای  اور معروف برازیلین فٹ بالر پیلے سمیت متعدد افرادکے انتقال کی غلط خبر شائع کردی۔ ریڈیو فرانس انٹرنیشنل (آر ایف آئی) کی جانب سے جاری بیان میں معذرت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غلطی ایک تکنیکی خرابی کے باعث ہوئی جس پر ادارہ متعلقہ افراد سمیت ان کے چاہنے والوں سے معافی چاہتا ہے۔ آر ایف آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ اس غلطی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کررہا ہے۔ جن افراد کی رحلت کی غلط خبر شائع کی گئی ہے ان میں  سابق امریکی صدر جمی کارٹر، کیوبا کے رہنما راؤول کاسترو اور اداکارہ  صوفیہ لورین سمیت متعدد معروف شخصیات شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن