سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے امتحانات ملتوی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کے زیر انتظام سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے امتحانات ملتوی کر دئے گئے ہیں ، عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق امتحانات 17 نومبر سے 24 نومبر تک گورنمنٹ ہوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقد ہونا تھے تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر امتحانات صرف راولپنڈی میں منسوخ کئے گئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔