• news

ملزم کو گرفتار نہ کرنے کا کیس، ہائیکورٹ کا ڈائریکٹر ایف آئی اے کو توہین عدالت نوٹس 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے ملزم کو گرفتار نہ کرنے کے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر رضوان سے استفسار کیا کہ بتائیں عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کیا تھا۔ وہ پیش کیوں نہیں ہوئے ڈاکٹر رضوان نے کہا عدالتی حکم کے بارے غلط فہمی ہونے کے باعث ڈی جی ایف آئی اے کو اطلاع نہ دے سکا جس پر چیف جسٹس نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے شوکاز نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کوپیش ہونے کے لئے 2 دسمبر تک کی مہلت دے دی۔

ای پیپر-دی نیشن