اقربا پروری ، اعلیٰ بیور و کریسی کے 2054 افسربرسوں سے ترقیوں کے منتظر
اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان سے) میرٹ کے باوجود اقرباء پروری کے باعث اعلیٰ بیور و کریسی کے 2054 افسران سالوںسے ترقیوں کے منتظر جبکہ منظور نظر ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے لگے ، سٹیبلشمنٹ ڈویژن سے حاصل دستاویزات اور سول سرونٹس سنیارٹی لسٹ رولز1993 3(b,c)کے مطابق تما م ڈویژنوں، پنجاب، خیبر پختوانخواہ فاٹا،سندھ، بلوچستان، جی بی میں اس وقت گریڈ17سے22تک کے 2054افسران سرکاری عہدوں پرکام کررہے ہیں ۔ ان میں گریڈ 22کے40 سیکریٹری۔گریڈ21کے 42ایڈیشنل سیکرٹری۔گریڈ21کے 21سینئر جوائنٹ سیکریٹری۔گریڈ20کے 234جوائنٹ سیکریٹری افسران آن ڈیوٹیز ہیں۔ اسی طرح پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس(PAS)گروپ کے گریڈ20کے افسران کی تعداد 836 ہے،پاکستان پولیس سروس(PSP)گروپ کے گریڈ19کے افسران کی تعداد 532 ہے،او ایم جی گروپ کے گریڈ17کے افسران کی تعداد 134ہے،جبکہ CTP43,44(فرنٹیئر کانسٹیبلری)کے 115افسران ملک بھر کے ڈویژنوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ان میں کئی افسران ایسے ہیں جو میرٹ رولز، قوائدو ضوابط، پر پورا اترنے کے باوجود یا اعلیٰ سفارش نہ کے باعث کئی سالوں سے ترقیوں کے منتظر ہیں ان میںکئی ایسے افسران شامل ہیں جن کی پانچ سے دس سال سروس گزرنے کے باجود پرموشن نہیں ہوئی ہے جبکہ ایسے افسران کی بھی بڑی تعداد ہے جنہوں نے ساری عمر ایمانداری سے نوکری کی مگر قابلیت کے باجود اعلیٰ ترین سکیل حاصل کرنے کی حسرت میں ریٹائرہوگئے یا فوت ہوچکے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب ایسے خوش نصیب افسران بھی ہیں جو نہ صرف اقرباء پروری کے باعث سروس کے دوران اعلیٰ ترین سکیل کے عہدووں تک پہنچے بلکہ ریٹارئرمنٹ کے بعد بھی ان ہی منظور نظر ریٹائرڈ افسران کو ملک کے مختلف محکموں کے سربراہان کے طور پر لگادیا جاتا ہے۔