پاکستان کا کرونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کا فیصلہ‘ وزیراعظم نے منظوری دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے عالمی وباء کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کیلئے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے دوا کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد حکومتی سطح پر پاکستان نے 2 بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔ نوشین حامد نے بتایا کہ بہت جلد پاکستان ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے پیسے ادا کر دے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت صحت نے ایک کروڑ شہریوں کیلئے کرونا ویکسین کی بکنگ کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی تھی۔ پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرز اور ضعیف شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویسین کی فراہمی زیر غور ہے۔