کوہلو سلنڈر دھماکہ کے زخمی مزید2 بچے دم توڑ گئے
ملتان(سپیشل رپورٹر) کوہلو سیلینڈر دھماکہ سانحہ ، برن یونٹ نشتر ہسپتال ملتان میں مزید دو بچے دم توڑ گئے جبکہ 9 بچے تا حال زیر علاج، تین بچوں کی حالت تشویشناک ، جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق کوہلو سلینڈر دھماکے میں گزشتہ روز مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے دم توڑنے والے بچوں میں 9سالہ خیر بی بی اور 6سالہ خلیل شامل تھے۔ مزید برآں نو بچے زیر علاج ہیں جبکہ اب تک 8 بچوں نے دم توڑا ہے،ادھر ڈاکٹروں کے مطابق دم توڑنے والے بچوں کے جسم چونتیس سے چون فیصد تک جھلس چکے تھے۔ نو بچے اس وقت بھی نشتر ہسپتال برن یونٹ میں زیر علاج ہیں جن میں سے تین بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے بچوں کی عمریں 3 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں اور زیادہ تر بچے برن یونٹ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔