• news

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پائلٹس کے امتحان‘ لائسنس کیلئے برطانوی سسٹم لگانے کا فیصلہ 

کراچی(آئی این پی ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس کے امتحان اور لائسنس کیلئے برطانوی سسٹم لگانے میں دلچسپی کا اظہار کردیا ، برطانیہ سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں عالمی معیار کا سسٹم نصب کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی سول ایوی ایشن سے رابطہ کیا ، رابطہ ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادرشفیع ڈار نے برطانوی سی ایاے سے ویڈیولنک کے ذریعے کیا گیا۔ جس میں برطانوی سی اے اے سے پائلٹس کیامتحان اور لائسنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی طرز کا سسٹم لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ برطانوی ایوی ایشن کی جانب سے پاکستانی سی ایاے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ سی اے اے نے اکاو کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے برطانوی سی اے اے سے مشورے بھی کئے۔

ای پیپر-دی نیشن