• news

فلسطین سمیت کئی سفیروں کی سراج الحق سے تعزیت‘ابتسام الہیٰ ظہیر‘عبداﷲ گل نے فون پر  اظہار افسوس کیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان  سراج الحق سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطین، اٹلی اور جاپان کے سفیروں سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی امیر جماعت کو والدہ کی وفات پر تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔ معروف سکالر اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما ابتسام الٰہی ظہیر اور جنرل (ر) حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے بھی فون کرکے سینیٹر سراج الحق سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ خیبر پی کے کے سینئر صحافیوں کے ایک وفد نے بھی ثمر باغ میں امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کرکے فاتحہ خوانی کی۔

ای پیپر-دی نیشن