اداکار ماجد جہانگیر پر فالج کا حملہ، شدید علیل اہلخانہ کی عوام سے دعائے صحت کی اپیل
لاہور (نیٹ نیوز) مزاحیہ ڈرامہ سیریل ففٹی ففٹی سمیت دیگر ڈراموں میں ناظرین کو ہنسانے اور لوٹ پوپ کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر شدید علیل ہو گئے۔ ڈاکٹرز نے کراچی میں ماجد جہانگیر کی رہائش گاہ پر ان کا معائنہ کیا اور مکمل آرام کا مشورہ دیا۔ اہلخانہ کے مطابق ماجد جہانگیر پر فالج کا حملہ ہوا ہے۔ عوام ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔