فرانس کے سرکاری ریڈیو نے ملکہ برطانیہ کی موت کی خبر نشر کرنے پر معافی مانگ لی
پیرس (نیٹ نیوز) فرانس کے سرکاری ریڈیو براڈ کاسٹر نے ہائی پروفائل شخصیات کی موت کی خبر غلطی سے نشر کرنے پر معافی مانگ لی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو براڈ کاسٹر نے جن شخصیات کی موت کا اعلان کیا ان میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم اور برازیلین فٹ بالر پیلے شامل ہیں۔