• news

شیشہ پینے، داڑھی مونڈھنے کو ممنوع قرار دینے والے 2 سعودی جج معطل 

الریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کی سپریم جوڈیشل کونسل نے شیشہ پینے اور داڑھی مونڈھنے کو ممنوع قرار دینے والے دو ججوں کو معطل کر دیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ججوں سے تحقیقات جاری ہیں اور ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق معطل کئے گئے ججز نے اپنے فیصلے میں اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام میں مردوں کیلئے داڑھی مونڈھنا یا شیو کرنا ممنوع ہے اور اسی طرح تمباکو کا استعمال حرام ہے۔ سعودی اخبار سبق نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عدالتی فیصلے اداروں کی نمائندگی کرتے ہیں ان میں ذاتی آراء کی گنجائش نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن