آذربائیجان میں فوج کی تعیناتی، بل ترک پارلیمنٹ میں پیش
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک حکومت نے آذربائیجان میں آرمینیا سے متنازعہ علاقے نیگورنو کارا باخ میں معاہدے کے بعد قائم ہونے والے امن کی نگرانی کیلئے اپنی فوج کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا۔ الجزائر کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت نے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ترک امن فوج کو ایک سال کیلئے بھیجنے کی منظوری دی جائے اور فوجیوں کی تعداد صدر رجب طیب اردگان طے کریں گے ۔ پارلیمنٹ میں اس بل پر آنے والے دونوں میں بحث ہوگی اور کہا جا رہا ہے کہ فوج کے ساتھ ساتھ سول انتظامی عہدیدار بھی امن مشن کا حصہ ہوں گے۔ ادھر روس کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کی سرزمین میں نگرانی کے عمل میں ترک اہلکاروں کا اثر ورسوخ محدود ہوگا اور وہ نیگورنوکارا باخ نہیں جائیں گے۔