لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمات‘ ہائیکورٹ نے ہوم سیکرٹری‘ آئی جی سے 24 نومبر کو رپورٹ مانگ لی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کرنے پر ہوم سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب سے 24 نومبر کیلئے رپورٹ مانگی لی۔ جسٹس چودھری مشتاق احمد نے درخواست پر سماعت کی جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں پر مقدمات کو کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکلا نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے 13 دسمبر کے جلسے کو روکنے کیلئے مقدمے قائم کیے جا رہے ہیں۔ ان مقدمات کا مقصد مسلم لیگ (ن) کو سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ہے۔