• news

حزب اختلاف مانے نہ مانے گلگت کے عوام نے فیصلہ سنا دیا ، فردوس عاشق  

 لاہور(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف مانے یا نہ مانے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں حزب اختلاف جماعتوں کی شکست پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شکست تسلیم کرنے کے لیے بھی ظرف کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدترین شکست کے بعد حزب اختلاف مانے نہ مانے گلگت بلتستان کی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے اور مسترد شدہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تاریخی شکست پر ماتم کناں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی ان کو سمجھائے کہ صرف وہی انتخابات شفاف نہیں ہوتے جس میں آپ جیتیں، اب حوصلہ کرو اور ووٹ کو عزت دو۔

ای پیپر-دی نیشن