بحرین‘ اسرائیل سفارتخانے کھولنے پر متفق فلطسین تنازعہ حل ہونا چاہئے: بحرینی وزیر خارجہ
مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) بحرین اور اسرائیل ایک دوسرے کے ممالک میں سفارتخانے کھولنے پر متفق ہو گئے۔ اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے بعد بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزبانی نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ ویزا سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بحرین اسرائیل ای ویزا سسٹم یکم دسمبر سے قابل عمل ہو گا۔ دونوں ممالک کے درمیان 14 ہفتہ وار پروازیں چلائی جائیں گی۔ بحرینی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کیلئے فلسطین اسرائیل تنازعہ حل ہونا چاہئے۔ دونوں فریقین دو ریاستی حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ مذاکرات شروع کریں۔ عالمی برادری بھی اسرائیل فلسطین مسئلے کا دو ریاستی حل چاہتی ہے۔