• news

زرداری نے اسامہ کی پاکستان میں ہلاکت کو خوشی کی خبر قرار دیا تھا: اوباما 

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے اپنی آپ بیتی میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کے قتل کرنے کے لیے کی گئی امریکی کارروائی کی خبر دینا توقع سے زیادہ آسان ثابت ہوا ، اس وقت کے صدر آصف علی زرداری امریکا کی صورتحال کو سمجھتے تھے،زرداری نے اسامہ کی پاکستان میں ہلاکت کو خوشی کی خبر قرار دیا تھا۔  تفصیلات کے مطابق 'اے پرامس لینڈ' نامی کتاب   عوامی سطح پر سامنے آئی جس میں امریکی کمانڈوز کی کارروائی کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات کیے گئے ہیں جو 2 مئی 2011 کو ایبٹ آباد کے ایک کمپانڈ میں دنیا کے انتہائی مطلوب دہشت گرد اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا سبب بنی تھی۔ باراک اوباما نے لکھا کہ وہ جانتے تھے کہ ایک اتحادی ریاست میں فوجی حملے کا حکم دینا اس کی سالمیت کی خلاف ورزی ہے لیکن انہوں نے پھر بھی ایسا کیا کیوں کہ وہ القاعدہ کے رہنما کے خاتمے کا موقع کھونا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے لکھا کہ جو کچھ ہم نے ایبٹ آباد میں اس وقت کیا کہ اس میں ہر ممکن طریقے حد تک جارحانہ انداز میں ایک اہم اتحادی کے علاقے کی خلاف ورزی، آپریشنل اور سفارتی مفادات کی پیچیدگیوں میں اضافہ شامل تھا۔ سابق امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ ان کے دو قریبی ساتھیوں جو بائیڈن اور سیکریٹری دفاع رابرٹ گیٹس نے اس کارروائی کی مخالفت کی تھی، اس انکشاف سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ باراک اوباما نے اپنی کتاب 3 نومبر کے بعد کیوں جاری کی، کیوں کہ یہ جو بائیڈن کو انتخابات میں نقصان پہنچا سکتی تھی جو اس وقت نو منتخب امریکی صدر ہیں۔ کارروائی کے بعد باراک اوباما نے متعدد امریکی رہنماں اور صدر پاکستان سمیت کئی عالمی رہنماں کو کال کی۔ باراک اوباما نے لکھا کہ آصف زرداری نے 'حقیقی جذبات کا اظہار کیا اور یاد کیا کہ کس طرح القاعدہ سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے ان کی شریک حیات بینظیر بھٹو کو قتل کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن