• news

امارات نے پاکستان سمیت  12  ملکوں کے شہریوں کو ویزا کا اجراء معطل کر دیا‘  کرونا  وجہ بنی:  دفتر خارجہ 

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت بارہ ملکوں کے شہریوں کو نئے ویزا کا اجراء معطل کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق معلوم یہ ہوا ہے کہ یہ عارضی پابندی ہے اور پہلے سے جاری شدہ ویزوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔ ترجمان کے مطابق باور کیا جاتا ہے کہ یہ اقدام  کرونا کی دوسری لہر کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کے حکام سے  تصدیق  کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن