وادی نیلم پر گولہ باری: برطانوی وزیر انصاف اور رکن پارلیمنٹ کا خط بھارتی ہائی کمشنر سے وضاحت طلب
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی پارلیمنٹ میں نیلم وادی پر بھارتی گولہ بھاری کا تذکرہ ہوا۔ برطانوی وزیر انصاف اور ایک ایم پی نے برطانوی وزیر خارجہ کو خط لکھا ہے۔ خط میں بھارتی اقدامات پر وضاحت طلب کی گئی۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے کیا بات ہوئی۔ وادی نیلم کے متاثرین کی داد رسی کیلئے حکومت نے کیا اقدامات کئے۔ جن برطانوی شہریوں کے گھر بتاہ ہوئے ان کا معاملہ بھارت سے اٹھایا کہ نہیں۔ دنوں ایم پیز نے بھارتی ہائی کمشنر کو بھی خط لکھ کر وضاحت طلب کی۔