• news

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے جعلی انتخابات کو مکمل طورپرمسترد کرتی ہے:عبدالقادرشاہین 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کو آرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے جعلی انتخابات کو مکمل مسترد کرتی ہے۔گلگت، بلتستان میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کو جان بوجھ کر جتوا کر پی ٹی آئی کے غبارے میں ایک مرتبہ پھر مصنوعی ہوا بھری گئی ہے۔ہمیشہ پیپلز پارٹی کا عوامی مینڈیٹ چرایا گیا اور اسے سیاسی طور پر کمزور کرنے کی سازش کی گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس ،چیف الیکشن کمیشنر فوری طور پر گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی وزرا ء کی کھلم کھلا مداخلت پر سوموٹو ایکشن لے کر انتخابات کو کالعدم قرار دے ۔

ای پیپر-دی نیشن