• news

ہائیکورٹ : انسانی نعشوں کی بے حرمتی کیخلاف قانون سازی کیلئے کمیٹی میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کا حکم 

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے انسانی نعشوں کی بے حرمتی کو روکنے کے معاملے پر قانون سازی کیلئے قائم کمیٹی میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کی جس میں انسانی نعشوں کی بے حرمتی کی نشاندہی کی گئی. سیکرٹری صحت نے بتایا کہ میڈیکل انسٹیٹیوشنز کو تعلیمی مقاصد کیلئے انسانی نعشوں کی فراہمی کیلئے قانونی ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے عدالت نے حکم دیا کہ کمیٹی کا اجلاس ایک ہفتے میں طلب کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن