منکوحہ ‘بیوی کو زخمی کرنے والے 2ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس سول لائنز اور باغبانپور ہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر منکوحہ کو فائرنگ کر کے اورمعمولی لڑ ائی پر اپنی بیوی کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن سول لائنزمحمد آصف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منکوحہ نیلم حسین کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنیوالے ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن باغبانپور ہ قیصر عزیز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ معمولی گھریلو لڑائی جھگڑے میں بیوی حمیرہ بی بی کو چھری کے وار کر کے شدید زخمی کرکے فرار ہونیوالے ملزم مبارک کو گرفتارکرلیاہے۔