پولیس منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف بھر پور کارروائی کر رہی ہے: اشفاق خان
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس منشیات جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس نے10ماہ کے دوران منشیات فروش اور استعمال کرنے والے7016افراد کو حراست میں لے کر شہر کے مختلف تھانوں میں 6772مقدمات درج کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے104کلو 323گرام ہیروئن ،2516کلو گرام سے زائد چرس ،04کلو194گرام آئس،168 کلوگرام افیون اور73ہزار113لٹر شراب برآمد کی گئیں۔