• news

احساس کفالت کی اگلی قسط آئندہ ہفتے جاری کی جائیگی:

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) احساس کفالت کی اگلی قسط آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں جاری کردی جائیگی۔ اس حوالے سے شراکت دار بنکوں حبیب بنک لمیٹڈ اور بنک الفلاح کے ہمراہ تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ کفالت قسط کے اجرا کیساتھ ہی مستحقین ملک بھر میںبائیومیٹرک ادائیگی کے ذریعے رقوم حاصل کرسکیں گے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اے ٹی ایمز کے ذریعے رقم نکلوانے کے معیار میں بہتری لانے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے میلوڈی مارکیٹ اسلام آباد میں واقع ایچ بی ایل برانچ کا دورہ کیا۔ انہوں نے احساس مستحقین سے بات چیت کی اور انہیں اے ٹی ایم کے ذریعے بیلنس معلوم کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ ایچ بی ایل کس طرح غریب طبقے کیلئے سازگار ماحول مہیا کرتا ہے۔ جنہوں نے کبھی بنک کی خدمات استعمال نہ کی ہوں اور انہیں نئے بائیومیٹرک ادائیگی کے نظام کا علم نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن