• news

سندھ ہائیکورٹ کا بلاول بھٹو  کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم 

 کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ سندھ اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی کے انتظامات کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی سیکیورٹی گارڈ اور کالے شیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔ عدالت نے بلاول بھٹو کو عوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ رپورٹس سے لگتا ہے بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ اس لیے ایسی صورتحال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن