• news

سی پیک کے ذریعے زراعت کی ترقی اور بہتری پر توجہ دی جائے گی: حکام 

اسلام آباد (اے پی پی)سی پیک کے ذریعے زراعت کے شعبہ کی ترقی اور بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، زراعت کا شعبہ پاکستان کی معیشت  میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چینی سٹڈی گروپ کے ساتھ مل کر زرعی تحقیق پر کام کر رہے ہیں، چینی کمپنیاں کارپوریٹ  فارمنگ میں دلچسپی لے رہی ہیں، ہمارے بزنس ہاوسز اور چائنیز کمپنیاں مل کر کام کر رہی ہیں۔حکومتِ پاکستان سی پیک کے تحت زراعت کے شعبے کو جدید رجحانات سے  روشناس کرانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،کاشتکاروں کی معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور قومی معیشت میں اس کے مثبت اثرات کو بڑھانے کے لئے  خاص توجہ دے رہی ہے کیونکہ زراعت قومی معیشت پر اثرانداز ہونے والاسب سے بڑا شعبہ ہے۔ زراعت میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تکنیکی ترقی بہت  ضروری ہے۔ چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی پر اتفاقِ رائے کیا ہے۔ سی پیک کے تحت دوطرفہ زرعی تعاون  سے کپاس کی پیداوار سے متعلق امور کو حل کیا جائے گا اور پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن