• news

مظاہرین کیخلاف کریک ڈائون کا الزام امریکہ نے ایران پر مزید پابندیاںلگا دیں

واشنگٹن/تہران (نیٹ نیوز+ این این آئی) ایران میں گزشتہ برس حکومت مخالف احتجاج کے دوران مظاہرین کیخلاف مبینہ کریک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے الزام میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے زیر انتظام ایک امدادی فاؤنڈیشن سمیت کئی ایرانی سینئر عہدیداروں پر امریکہ نے تازہ پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے یہ پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ایران پر دوبائو برقرار رکھنے کی حکمت عملی کے تحت عائد کی گئیں۔ امریکہ نے ان افراد اور اداروں کے اثاثوں کو منجمد کر دیا ہے اور کسی بھی امریکی کو ان کے ساتھ  تجارت یا مالی لین دین کی اجازت نہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی نے پابندیوں کے اعلان کو ٹرمپ انتظامیہ کی مایوسی کی علامت قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن