کرونا لاک ڈائون، سٹیٹ بنک نے 16 لاکھ سے زائد ملازمین کے روزگار کو تحفظ دیا
اسلام آباد(اے پی پی):کورونا وائرس کی وبا کے دوران روزگار کے تحفظ کیلئے سٹیٹ بینک کی سکیم کے تحت اب تک 16 لاکھ، 95 ہزار، 763 ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے یہ سکیم متعارف کرائی۔ سکیم کے تحت کاروباری اداروں کو مستقل، کنٹریکٹ اور دیہاڑی دار سمیت ہر قسم کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سستے قرضے حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ سکیم کے تحت اپریل 2020 سے ستمبر 2020ء کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل اداروں کو 4 فیصد کی شرح پر قرضہ لینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق13 نومبر 2020 تک اس سکیم کے تحت 3494 کاروباری اداروں اور کمپنیوں نے 19 لاکھ، 32 ہزار، 304 ملازمین کے روزگار کے تحفظ کیلئے 2 کھرب، 76 ارب، 23 کروڑ روپے سے زائد کے قرضہ کیلئے درخواستیں دائر کیں۔