• news

شیخوپورہ: شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کی شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ رحمن گارڈن میں گھریلو جھگڑے کی بناء پر سفاک ملزم نے اپنی بیوی کی شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم عاشق علی کا اپنی بیوی مقتولہ اللہ رکھی سے گھریلو ناچاکی کی بناء پر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز اس نے مشتعل ہو کر ا س کی شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن