• news

 ایفیڈرین سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی 

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ میں ایفیڈرین کی تعریف سے متعلق کیس کی سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی سپریم کورٹ میں ایفیڈڑین سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربرا ہی میں بینچ نے کی دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ عدالت کے سامنے سوال یہ ہے ایفی ڈرین منشیات ہے یا دوا،پنجاب فرانزک لیب نے آج تک ایفیڈرین کا جائزہ نہیں لیا، ایفی ڈرین ادویات کیلئے استعما ل کی جاتی ہے جس پر جسٹس مشیر عالم نے کہا اس کیس میں دو درخواست گزار ہیں جن میں ایک کے وکیل رضوان عباسی نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ وکیل کرونا کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ایفی ڈرین کیس میں ٹرائل کورٹ میں موسی گیلانی،مخدوم شہاب الدین بھی شریک ملزم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن