وفاقی حکومت نے پے اینڈ پنشن کمیٹی کی تشکیل نو کردی،3 ممبران کو ہٹا کر 6نئے ممبران کی تقرری
پشاور( آن لائن)وفاقی حکومت نے پے اینڈ پنشن کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہو ئے تین ممبران کو ہٹا کر چھ نئے ممبران کی تقرری کردی ہے وفاقی ، سول و دفاعی ملازمین کے پنشن اور ڈھانچے میں اصلاحات لانے ، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرنے کیلئے پے اینڈ پنشن کمیٹی حکومت کی جانب سے بنائی گئی تھی۔