• news

حکمران‘, سیاستدان‘ بیوروکریٹس‘ تاجر 108  ارب روپے بجلی واجبات کی ادائیگی سےانکاری

اسلام آباد (آن لائن) ملک کے بااثر طبقہ سے تعلق رکھنے والے بجلی صارفین نے 108 ارب روپے بجلی واجبات کی ادائیگی سے انکار کر دیا ہے۔ یہ واجبات حکمران طبقہ اور سیاستدان، بیوروکریٹس اور تاجر اور صنعتکار طبقہ کے ذمہ ہیں۔  حکومت طاقتور طبقہ سے وصولی کی بجائے ہر ماہ بجلی ٹیرف میں اضافہ کرکے غریب صارفین سے وصول کر رہی ہے۔ وزارت توانائی نے تمام ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ یہ کمپنی میں 100طاقتور ڈیفالٹرز سے ریکوری کرے، مثال قائم کی جائے تاکہ دیگر ڈیفالٹروں کو سبق دیا جا سکے۔ حکومت کی یہ ہدایت کے باوجود ڈیلرز نے اس حوالے سے کوئی اہم سرگرمی نہیں دکھائی بلکہ بجلی ٹیرف میں اضافہ کر دیا ہے جو غریب اور کاشتکاروں سے ریکوری کی جائیگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن