• news

ایرانی پاسداران انقلاب  نے بحری بیڑا لانچ کر دیا

تہران (نیٹ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک بحری بیڑا لانچ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بیڑے پر ہیلی کاپٹر، ڈرون طیارے اور میزائل لانچر لادے جا سکتے ہیں۔اس جہاز پر زمین سے فضا میں اپنے ہدف کو نشانے بنانے والا نظام بھی نصب ہے اور اینٹی ایئر کرافٹ میزائل دفاعی نظام بھی۔ 

اس بحری بیڑے کا نام سابقہ کمانڈر عبداللہ روداخی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ڈیڑھ سو میٹر طویل یہ جہاز خلیج فارس کے پانیوں میں گشت کرے گا۔ بظاہر یہ خطے میں کشیدگی اور امریکی بحری بیڑوں کا جواب ہے۔

ای پیپر-دی نیشن