سٹیٹ بنک ذخائر میں 19 کروڑ ڈالر کا اضافہ مجموعی ذخائر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے
لاہور(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بنک کے ذخائر میں 19 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا جس سے ان کا حجم 12ارب 93 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ہو گیا۔ تاہم اس دوران کمرشل بنکوں کے پاس ڈالروں 1کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور ان کا حجم 7 ارب 15 کروڑ 44 لاکھ ڈالر رہ گیا۔ جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ہفتے کے اختتام تک 17 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 20 ارب 8 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ رواں مالی سال کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔