• news

پاکستان کا بھارتی دہشتگردی کے ثبوت جلد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پیش کرنے کا اعلان

نیویارک (این این آئی)پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوت کے جلد اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو پیش کیے جائیں گے۔ا۱یک انٹرویومیںڈ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت جلد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو جلد پیش کیے جائیں گے۔منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کا نومبر میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے کا منصوبہ ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن