سراج الحق سے صدر علوی‘ رحمن ملک‘ سنجرانی‘ نواز رضا‘ فلسطینی و آذری سفیروں و دیگر کی تعزیت
اسلام آباد‘ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے + وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے اسلام آباد میں صدر پاکستان عارف علوی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، رہنما مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، سینیٹر رحمان ملک، پیر سید مہر فرید الحق مہرگیلانی درگاہ عالیہ گولڑہ شریف، سپیکر خیبر پی کے اسمبلی مشتاق غنی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان‘ سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین سمیت سیاسی و سماجی اور صحافت سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور مغفرت کیلئے دعاکی ہے۔ علامہ ناصر شیرازی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی۔ آذر بائیجان اور فلسطین کے سفیروں اور ایران کے سیکرٹری ایمبیسی، سینئر صحافی نواز رضا، علی شیر، زاہد مشوانی‘ اعجاز الحق ودیگر شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات نے امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔ صدر عارف علوی نے مرحومہ کیلئے درجات کی بلندی اور خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔