مختلف علاقوں میں 6 ڈاکے‘ شہری لاکھوں روپے کے سامان سے محروم
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نیکوٹ لکھپت میں احسن کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ 80ہزار روپے مالیت، گلشن اقبال میں شاہد کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت، مصطفی آباد میں ماجد اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ 10ہزار روپے مالیت، گارڈن ٹائون میں انور اور فیملی سے2لاکھ 20ہزار روپے مالیت، شادباغ میں نسیم اور فیملی سے2لاکھ 10ہزار روپے مالیت ، چوہنگ میں واجد اور فیملی سے 75ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، لوٹ لیا۔ دیگر وارداتوں میں ڈیفنس میں جبار سے 60ہزارروپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں حامد سے 35ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں قدیر سے 25ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹائون میں نواز خان سے 35ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے گلبرگ،ستوکتلہ اور سبزہ زارکے علاقوں سے 3 گاڑیاں جبکہ لوئر مال، پرانی انارکلی، ڈیفنس، برکی، مصطفی آباد اور اچھرہ کے علاقوں سے 6موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔