کمیر: 2خواتین، پشاور میں سی ٹی ڈی اہلکار کی خودکشی
کمیر+ پشاور ( نامہ نگار ) کمیر میں 2 خواتین نے کالا پتھر کھا کر خود کشی کرلی جبکہ پشاور پولیس لائنز میں سی ٹی ڈی اہلکار نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ کھالا پتھر کھانے والی خواتین میں دیپالپور کی نمرہ اور 105/9-Lمیںاقراء کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا دونوں خواتین جانبر نہ ہوسکی ہیں۔ ادھرپشاور پولیس کے مطابق رضوان عباس سی ٹی ڈی میں ڈرائیور تعینات تھا اور دو دن پہلے ہی چھٹی گزار کر واپس ڈیوٹی پر آیا تھا، اس کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رضوان عباس نے خود کشی کی، جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔