فیض احمد فیض کی 36ویں برسی آج منائی جائے گی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) انقلابی شاعر وصحافی فیض احمد فیض کی 36ویں برسی آج 20نومبر بروز جمعۃ المبارک کو منائی جائے گی ۔فیض احمد فیض براعظم ایشیاء کے وہ واحد شاعر ہیں جنہیں روس کی جانب سے لینن امن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ان کی وفات سے قبل انہیں نوبل پرائز کیلئے منتخب کیا گیا تھا فیض احمد فیض لا تعداد مداحوں کو چھوڑ کر20نومبر1984 کو73 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔