نیو یارک میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ‘ کشمیر کی آزادی کے نعرے
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) نیویارک میں کشمیر مشن یو ایس اے کے زیر اہتمام بھارتی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ لوگوں نے کشمیر کی آزادی کے نعرے لگائے۔ آزاد کشمیر کے جھنڈے اور پوسٹر اٹھائے پاکستانی و کشمیری شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرے کا مقصد کانفرنس کے شرکا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا تھا۔ احتجاج بھارتی قونصلیٹ میں امریکی کاروباری شخصیات کو دیئے گئے ناشتے اور کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔