آصف زرداری، فریال تالپور اور عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور
اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت اسلام آباد نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے۔؟ اس پر فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ سندھ ہائی کورٹ بار الیکشن میں مصروفیت کہ باعث میں پیش نہ ہوسکا،سابق صدر آصف علی فریال تالپور اور دیگر کی جانب سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔