شاہد خاقان عباسی کی اہلیہ بیٹے اور بہو سمیت گھر کے آٹھ افراد کرونا کا شکار
کلرسیداں(نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیٹے اور بہو سمیت گھر کے آٹھ افراد کرونا کا شکار ہو گئے جن میں شاہد عباسی کے تین ملازمین اور دو ڈرائیور بھی شامل ہیں ان کے بیٹے عبداللہ عباسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر پر ائیسولیشن میں ہیں جبکہ شاھد عباسی کی اہلیہ کو آکسیجن کی کمی کے باعث ہسپتال داخل کرر دیا گیا ہے جہاں ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے یاد رہے کہ کرونا کے پہلے سپیل میں شاہد خاقان عباسی خود بھی کرونا کا شکار ہو گئے تھے ۔