• news

2018ء کے انتخابات کووڈ 18 ہیں: مریم نواز 

لاہور (نیوز رپورٹر/ نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز شریف سے اوکاڑہ اور ملتان کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں نے ملاقات کی جس میں اوکاڑہ کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ رانا ثناء اللہ، جنرل سیکرٹری پنجاب اویس لغاری نے اوکاڑہ میں جلسے کے سلسلے میں پارٹی عہدیداران، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔ مسلم لیگ (ن) 26نومبر کو اوکاڑہ میں جلسہ کرنے جارہی ہے جس سے مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما خطاب کرینگے۔ مریم نواز نے اوکاڑہ اور ملتان کے پارٹی عہدیداروں کو جلسوں کی دوران کرونا سے احتیاط اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ علاوہ ازیں  مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات کووڈ18 ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کووڈ 18 سے بچاتا ہے۔ خود کو اور اپنے ووٹ کو بچائیے۔ انہوں نے ٹویٹ میں نعرے لکھے۔ ووٹ کو عزت دو۔ ووٹ پر ڈاکے نامنظور۔ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق مریم نواز نے کہا ملتان کا جلسہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اس نااہل اور نالائق حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ صوبہ بنانے کے نام پر دھوکہ کیا ہے اور اوپر سے مہنگائی کا تحفہ دیا ہے تو جنوبی پنجاب کے عوام 30 نومبر کو ملتان میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کرکے نیازی حکومت کے خاتمے کیلئے بے قرار  ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن