• news

مودی کے پاکستان مخالف بیانات مسترد‘کشمیر میں بھارتی  دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش : دفتر خارجہ

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف بیانات مسترد کرتے ہیں۔ بیانات  بھارت کے غیرقانونی قبضے والے  کشمیر میں بھارتی دہشتگردی  سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ پاکستانی ڈوزیئر کے بعد  بھارت نے پراپیگڈاہ بڑھا دیا ۔ ڈوزیئر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے شواہد پیش کئے گئے۔ جھوٹے الزامات بھارت کا پرانا وطیرہ رہے۔ سرحد پار دہشتگردی پر مبنی بھارتی بیانیے کی کوئی ساکھ نہیں۔ بھارت کی غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں فالس فلیگ آپریشنز کی ایک تاریخ ہے۔  بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز سے متعلق دنیا کو آگاہ  کر چکے ہیں۔ عالمی  ادارے پاکستان کے بھارتی ریاستی دہشتگردی  کے ثبوتوں کا نوٹس لیں۔

ای پیپر-دی نیشن