• news

نیب نے 20  برس بعد نواز شریف کیخلاف ایل ڈی اے پلاٹس  کی انکوائری  مکمل کر لی

لاہور (نمائندہ خصوصی) نیب لاہور کی  مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے  20سال بعد نواز شریف  کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی انکوائری مکمل کرلی۔ تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ منظوری کے لئے چئیرمین نیب کو بھجوا دی۔ نواز شریف کیخلاف 3 اپریل 2000ء کو شکایت موصول ہوئی۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ نواز شریف نے پلاٹس کا کوٹہ ختم کر کے من پسند افراد کو پلاٹ الاٹ کیے۔ نواز شریف پر بطور وزیراعلی پنجاب قریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹے کا الزام تھا۔ جبکہ ایل ڈی اے کی پالیسی کے تحت چیئرمین پلاٹس الاٹ کرتے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن