ایل او سی شہداء: آزادکشمیر حکومت کا لواحقین کو 3 ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلان
مظفرآباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت آزاد کشمیر نے شہداء کے خاندانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت سے متاثرہ افراد کو ریلیف پیکج دیا جائے گا اور شہداء کے لواحقین کو 3 ہزار روپے فی کس ماہانہ ملیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہید کی بیوہ دوبارہ نکاح تک اعزازیہ حاصل کرسکے گی جبکہ نابالغ بچے 25 سال کی عمر تک شہادت اعزازیہ حاصل کرسکیں گے۔