• news

لیاقت آباد: نامعلوم افراد برہنہ خاتون کی تشدد زدہ نعش کچرے میں پھینک گئے

لاہور (نمائندہ خصوصی) تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں نامعلوم ملزمان  برہنہ خاتون کی  تشدد زدہ نعش پھینک کر فرار  ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لیاقت آباد پولیس کو شہری کی جانب سے بتایا گیا کہ دھلے فلیٹس کے قریب  نامعلوم ملزمان ایک نعش  کپڑے کی چادر میں باندھ کر کچرے کے قریب پھینک  گئے ہیں۔ پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے بتایا کپڑے کی گٹھڑی میں موجود خاتون  کی نعش برہنہ، جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ شواہد اکھٹے کرکے نعش کو  پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ تاہم جلد ہی ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن