انسداد دہشتگردی عدالت: ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے عابد کوٹلہ کی 23 نومبر تک ضمانت
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عابد کوٹلہ سمیت تین کارکنوں نے عبوری ضمانت کیلئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ جج اعجاز احمد بھٹہ نے درخواستیوں پر سماعت کی۔ درخواستوں گزاروں کے وکیل سید فرہاد علی شاہ نے موقف اپنایا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا‘ بے گناہ ہیں اور شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں‘ استدعا ہے کہ عدالت قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔ فاضل عدالت نے پولیس کو 23 نومبر تک گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔