• news

لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے موبائل  ایپ ’’بچہ فائنڈر‘‘ متعارف

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)بچوں کے عالمی دن کے موقع پر روشنی ہیلپ لائن نے لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے موبائل ایپلی کیشن ’بچہ فائنڈر‘ متعارف کروادی ہے۔اس حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تھے۔انہوں نے اس ایپلی کیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ایپلی کیشن بچہ فائنڈر پر والدین لاپتہ بچوں کے حوالے سے شکایات درج کرسکیں گے اور یہ ایپلی کیشن لاپتہ بچوں کی تلاش میں مددگار ثابت ہوگی۔جدید نظام پر مبنی ہے اس موبائل ایپلی کیشن کو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔تقریب میں شہید زینب کے والد امین انصاری بھی شریک تھے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ تھانوں کا کلچر بھی کافی بہتر ہوا ہے، اب بچوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ فوری درج کی جاتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن